امریکہ نے ایک ایرانی جمہوریت نواز خاتون کارکن کو سینٹرل افریقہ ریپبلک ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ خاتون کی وکیل نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے امریکی اقدام کو ایسے ملک میں ’انتہائی خطرناک‘ منتقلی قرار دیا ہے جہاں سے ان کی مؤکلہ کا کوئی تعلق نہیں۔ حمعرات کے روز ایرانی امریکن لیگل ڈیفنس فنڈ نے بتایا تھا کہ ایران سے فرار ہونے والی تین ایرانی خواتین کو امریکہ سے بے دخل کیے جانے کا خطرہ ہے۔ ان میں سے ایک خاتون عیسائیت قبول کر چکی ہے۔ ایرانی جموریت نوaز کارکن کی وکیل ایملی ٹروسٹل نے بتایا کہ جمعرات کی شب لوئیزیانا سے روانہ ہونے والی پرواز میں تینوں میں سے صرف یہی خاتون کارکن سوار تھیں۔ انھوں نے اس بات کا امکان مسترد نہیں کیا کہ دیگر خواتین کو بھی بعد میں ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہیومن رائٹس فرسٹ کے زیر انتظام آئس (آئی سی ای) فلائٹ مانیٹر کے مطابق، طیارہ گھانا کے دارالحکومت اکرا میں کچھ دیر رکنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے سینٹرل افریقہ ریپبلک کے دارالحکومت بانگوئی پہنچا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو کہاں رکھا جائے گا یا سینٹرل افریقہ ریپبلک میں انھیں کتنے عرصے تک رہنے کی اجازت ہوگی۔ سینٹرل افریقہ ریپبلک ایک طویل عرصے سے عدم استحکام، تشدد اور غربت کا شکار ہے۔ سینٹرل افریقہ ریپبلک نے حال ہی میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کو قبول کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع