International

امریکہ نے ایرانی فوج کی نہیں بلکہ عام شہریوں کی مال بردار چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا, پانچ افراد ہلاک ہوئے: پاسدارانِ انقلاب

امریکہ نے ایرانی فوج کی نہیں بلکہ عام شہریوں کی مال بردار چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا, پانچ افراد ہلاک ہوئے: پاسدارانِ انقلاب

پاسدارانِ انقلاب سے منسلک ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے ایک بار پھر پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی یعنی ایرانی فوج کی تیز رفتار کشتیوں کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔ تسنیم کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی فوج کی جانب سے ’چھ ایرانی فوج کی تیز رفتار کشتیوں‘ کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد دعوے کے بعد چونکہ پاسدارانِ انقلاب کے کسی بھی جنگی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اس خبر کی نوعیت جانچنے کے لیے مقامی ذرائع سے تحقیقات کی گئیں۔ ادارے کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ’امریکی افواج نے خُصَب (عمان کے ساحل) سے ایران کے ساحلوں کی جانب جانے والی عوامی سامان بردار دو چھوٹی کشتیوں پر حملہ اور فائرنگ کی اور انھیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان میں سوار پانچ عام شہری ہلاک ہو گئے۔‘ واضح رہے کہ سوموار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات چھوٹی فوجی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments