International

امریکہ نے 7 ممالک کے لاکھوں تارکین کے ’ورک پرمٹ‘ میں عارضی توسیع کردی

امریکہ نے 7 ممالک کے لاکھوں تارکین کے ’ورک پرمٹ‘ میں عارضی توسیع کردی

واشنگٹن: امریکا نے 6 ممالک کے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہیٹی اور چھ دیگر ممالک کے لاکھوں تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے جنہیں ٹیمپریری پروٹیکٹیڈ اسٹیٹس حاصل ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ فیصلہ ان کے پرمٹس کی معیاد ختم ہونے سے محض چند گھنٹے قبل کیا ہے۔ امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بتایا کہ عارضی تحفظ کا درجہ رکھنے والے ہیٹی کے شہریوں کے ورک پرمٹ اب 24 جولائی کو ختم ہوں گے جبکہ ایتھوپیا، شام، صومالیہ، یمن، جنوبی سوڈان اور میانمار سے تعلق رکھنے والے افراد کے پرمٹس ایک ہفتے کے بعد ختم ہوجائیں گے۔ گزشتہ ماہ امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہیٹی اور شام کے شہریوں کے لیے عارضی تحفظ کا درجہ ختم کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عارضی تحفظ کا درجہ پہلے سے امریکا میں موجود لوگوں کو ملک میں رہنے اور قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے اگر ان کے آبائی ممالک قدرتی آفات، مسلح تصادم یا دیگر غیر معمولی حالات سے متاثر ہوں۔ مزدور تنظیموں نے ورک پرمٹس میں توسیع پر زور دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پرمٹس کے خاتمے سے کام کی جگہوں پر افراتفری پیدا ہو سکتی ہے اور اہم صنعتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے امیگریشن کے خلاف سخت گیر کریک ڈاؤن اور ملک بدری کی مہم چلا رکھی ہے جس کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ مہم آزادی اظہار رائے اور قانونی طریقہ کار کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے منشور پر لڑی تھی لیکن انتظامیہ نے قانونی امیگریشن کو بھی مزید مشکل بنا دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments