International

امریکہ نے 13 ممالک کو شہید رہبر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے روکا

امریکہ نے 13 ممالک کو شہید رہبر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے روکا

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے 13 ممالک کو متنبہ کیا تھا وہ شہید رہبر کی آخری رسومات میں شرکت نہ کریں۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 13 ممالک کو متنبہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے شہید رہبر کی آخری رسومات میں شرکت کی تو اسے واشنگٹن ایک ’’غیر دوستانہ اقدام‘‘ تصور کر سکتا ہے اور اس اقدام کے دوطرفہ تعلقات پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ ممالک کو امریکی ترقیاتی امداد میں ممکنہ کمی کی دھمکی دی گئی جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مبینہ طور پر کم از کم پانچ عرب ممالک کے لیڈروں سے براہِ راست رابطہ کر کے انہیں آخری رسومات میں شرکت سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دنیا بھر میں متعین امریکی سفیروں نے آخری رسومات سے قبل متعدد حکومتوں سے رابطہ کر کے انہیں ان رسومات میں شریک نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق ان سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کم از کم 13 ممالک نے یا تو اپنی شرکت منسوخ کر دی یا اپنے وفود کی سطح کم کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان ممالک میں تین مشرقی یورپی، پانچ افریقی، خلیج فارس کے 2 عرب ممالک اور دو بڑے مشرقی ایشیائی ممالک شامل تھے تاہم امریکہ نے ان الزامات پر تاحال کوئی سرکاری ردعمل یا تبصرہ جاری نہیں کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments