International

امریکہ میں پِکل بال کے پلیئرز کو لے جانے والا جہاز گر کر تباہ، تمام کھلاڑی ہلاک

امریکہ میں پِکل بال کے پلیئرز کو لے جانے والا جہاز گر کر تباہ، تمام کھلاڑی ہلاک

امریکہ میں پِکل بال کے کھلاڑیوں کو لے کر جانے والا جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے علاقے ویمبرلے میں پیش آیا۔ ٹیکساس ڈیپارٹمںٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق واقعہ دن کو قریباً 11 بجے اس وقت پیش آیا جب جہاز آسٹن کے جنوب مغربی علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔ سارجنٹ بیلی رے نے صحافیوں کو بتایا کہ ’جہاز پر چار کھلاڑی اور ایک پائلٹ سفر کر رہے تھے اور وہ سب ہی حادثے میں مارے گئے ہیں۔’ حکام کی جانب سے مرنے والوں کے نام فوری طور پر جاری نہیں کیے گئے ہیں جبکہ امریلو پکل بال کلب کا کہنا ہے کہ جہاز پر سوار کھلاڑی ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو جائے حادثہ کے قریب کھڑے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جن کو ایک شخص تسلی دے رہا ہے۔ فلائٹ ہسٹری کے مطابق سیسنا 421 سی نے امیریلو سے اڑان بھری تھی اور وہ برانفلز نیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد ایک آسٹن سے تعلق رکھنے والے ایک سفارت کار نے جہاز کی کچھ ایسی تصویریں جاری کی ہیں جو فضا سے بنی ہیں اور ان میں جہاز کو جنگل میں تباہ حال دیکھا جا سکتا ہے۔ بیلی رے کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جائے حادثہ کے قریب رہنے والے سٹیسی روہر نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سو رہی تھیں جب انہوں نے ایک زور دار آواز سنی جس سے سب کچھ ہل کر رہ گیا۔ پکل بال نسبتاً ایک نیا کھیل رہے اور ٹینس، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کا مجموعہ ہے اور اس کے قواعد و ضوابط بھی انہی گیمز سے ملتے جلتے ہیں اور یہ کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہ آؤٹ ڈور یا انڈور کورٹ پر کھیلا جاتا ہے جس میں خصوصی ریکٹس اور سوراخ والی پلاسٹک کی گیند استعمال ہوتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments