International

امریکہ میں ’نو کنگز ڈے‘ پر صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج ، ہزاروں افراد شریک

امریکہ میں ’نو کنگز ڈے‘ پر صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج ، ہزاروں افراد شریک

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج سنیچر کو پورے امریکہ میں شروع ہو گیا ہے جہاں لاکھوں افراد نے ان کے مبینہ آمرانہ رجحانات اور دیگر ظالمانہ و قانون شکنی پر مبنی طرزِ حکمرانی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں تیسری بار ہے کہ امریکی عوام ’نو کنگز‘ نامی عوامی تحریک کے تحت سڑکوں پر نکلے ہیں، جو جنوری 2025 میں ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت شروع ہونے کے بعد ان کے خلاف سب سے نمایاں اور مؤثر احتجاجی پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ اب ایران جنگ نے ٹرمپ مخالف جذبات کو ابھارا ہے۔ ٹرمپ مخالف جذبات امریکہ کی سرحدوں سے باہر بھی پھیل گئے ہیں، اور ہفتہ کو یورپ کے شہروں جیسے ایمسٹرڈیم، میڈرڈ اور روم میں بھی ٹرمپ مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ امریکہ میں احتجاج کئی شہروں سے شروع ہوا، جن میں اٹلانٹا بھی شامل ہے، جہاں ہزاروں افراد ایک پارک میں جمع ہوئے اور ٹرمپ کی ’آمریت‘ کے خلاف نغرے لگائے۔ ریلی میں ایک شخص نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’ہم اپنی جمہوریت کھو رہے ہیں۔‘ مشی گن کے شہر ویسٹ بلوم فیلڈ (ڈیٹرائٹ کے قریب) میں لوگوں نے شدید سردی کے باوجود احتجاج کیا۔ دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین، جن کے بینرز پر ’ٹرمپ کو ابھی جانا ہوگا!‘ اور ’فاشزم کا مقابلہ کرو‘ جیسے نعرے درج تھے، پوٹومیک دریا پر بنے پل سے گزرتے ہوئے لنکن میموریل تک مارچ کرتے رہے، جو ماضی میں تاریخی شہری حقوق کی تحریکوں کا مرکز رہا ہے۔ پہلا ’نو کنگز ڈے‘ کا ملک گیر احتجاج گذشتہ جون میں ٹرمپ کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا تھا، جو واشنگٹن میں ان کی جانب سے منعقدہ فوجی پریڈ کے ساتھ ہی ہوا۔ اس میں نیویارک سے سان فرانسسکو تک لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اکتوبر میں ہونے والے دوسرے احتجاج میں منتظمین کے مطابق تقریباً سات ملین افراد نے حصہ لیا۔ اب مقصد یہ ہے کہ سنیچر کو اس سے بھی زیادہ لوگوں کو باہر نکالا جائے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹرمپ کی مقبولیت 40 فیصد سے نیچے جا چکی ہے اور نومبر میں وسط مدتی انتخابات قریب ہیں، جن میں ان کی ریپبلکن پارٹی کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول کھو سکتی ہے۔ جس طرح ٹرمپ کو ان کی ’میک امریکہ گریٹ اگین‘ تحریک میں بہت سے لوگ عقیدت کی نظر سے دیکھتے ہیں، اسی طرح امریکہ میں دیگر لوگ انہیں سخت ناپسند کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments