International

امریکہ میں انوکھا انشورنس فراڈ جس میں ایک ’ریچھ‘ بھی ملوث تھا

امریکہ میں انوکھا انشورنس فراڈ جس میں ایک ’ریچھ‘ بھی ملوث تھا

امریکہ میں ایک ایسا منفرد انشورنس فراڈ سامنے آیا ہے جس میں ایک بھالو نے بھی کردار ادا کیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعے میں ملوث لاس اینجلس سے تعلق رکھنے تین افراد کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین افراد نے انشورنس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ان کی لگژری گاڑیوں ایک رولس رائس اور دو مرسڈیز پر ریچھ نے حملے کیے اور گاڑیوں کے باہر اور اندر توڑ پھوڑ کی۔ چونکہ گاڑیاں انشورڈ تھیں اس لیے ڈیپارٹمنٹ سے مرمت کے لیے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا مطالبہ دعوے میں شامل کیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جب واقعات کی جانچ کی گئی تو شکوک پیدا ہوئے جس پر مزید تحقیقات کی گئی اور اس کو ’آپریشن بیئر کلا‘ کا نام دیا گیا۔ بعدازاں محکمے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ اس واقعے میں دو مرد ایک خاتون ملوث تھیں جنہوں نے تحقیقات کے دوران ’نو کانٹیسٹ‘ کی درخواست دی اور سماعت کے بعد ملزموں کو قید کی سزا کے علاوہ 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ رپورٹ میں ایک چوتھے ملزم کے ملوث ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اور اس کو بھی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ ان افراد نے ایسی ویڈیوز انشورنس کمپنیوں کو فراہم کیں جن میں ریچھ کو گاڑیوں کے قریب اور اندر حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم محکمے کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کے محکمہ مچھلی اور جنگلی حیات کے ماہر حیاتیات نے فوٹیج کا جائزہ لیا اور گاڑیوں کے اندر ہونے والے نقصان سے موازنہ کیا گیا تو دونوں میں تضاد تھا۔ بیان کے مطابق جلد ہی ایسے شواہد سامنے آئے کہ دراصل کسی نے ریچھ کا کاسٹیوم پہن رکھا ہے اور ویڈیوز بھی کسی خاص مقصد کے لیے بنائی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے لیے سرچ وارنٹ کے بعد مشتبہ افراد کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے ریچھ کا لباس ملا۔ خیال رہے امریکہ کے کچھ علاقوں میں ریچھوں کی جانب سے گاڑیوں توڑ پھوڑ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جبکہ گھروں میں گھس کر فریج سے کھانے پینے کی چیزیں بھی چرا لیتے ہیں۔ ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے مذکورہ افراد نے منصوبہ بندی کے تحت بھالو کے حملے کا ڈرامہ رچایا تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments