International

امریکہ کا آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے ایران کے متعدد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

امریکہ کا آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے ایران کے متعدد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کی صبح آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے ایران کے متعدد ڈرونز مار گرائے۔ اس واقعہ سے چند گھنٹے قبل ہی دونوں فریقین نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کا معاہدہ پہلے سے زیادہ قریب ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ کارروائی ایران اور امریکہ کے درمیان ہفتوں سے تعطل کا شکار مذاکرات کے بعد ہوئی، جن میں پاکستان نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ اگرچہ اپیل میں ایک کمزور جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن یہ مذاکرات دھمکیوں اور فائرنگ کے تبادلوں سے متاثر رہے۔ خطے میں امریکی آپریشنز کی نگران امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کر رہا ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران نے ’متعدد یک طرفہ حملہ آور ڈرونز فائر کیے تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔‘ سینٹ کام کے مطابق، امریکی افواج نے پچھلے چند گھنٹوں میں ان سب کو مار گرایا ہے اور آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی آمدو رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ سینٹ کام نے مزید کہا کہ خلیج سے تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم بحری راستہ آبنائے ہرمز اب بھی آمد و رفت کے لیے کھلا ہے جب کہ ایران کی جانب سے جنگ کے آغاز سے اس راستے کی ناکہ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان اختلافات برقرار ہیں، اور ایران کے سرکاری میڈیا نے مذاکرات میں زیرِ بحث نکات کی ایک ایسی تفصیل شائع کی جو امریکی کے مؤقف سے مختلف تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments