ویب سائٹ پولیٹیکو نے یورپی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شمالی اٹلانٹک کے فوجی اتحاد (نیٹو) کی صورتحال بگڑنے کے بارے میں انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جس کی بڑی وجہ اتحاد سے امریکہ کے ممکنہ انخلاء کے بڑھتے ہوئے خدشات ہیں۔ ایک یورپی سفارت کار نے بتایا کہ ’نیٹو‘ اس وقت مفلوج ہو چکا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ وہ اجلاس بھی منعقد نہیں کر سکتے۔ یورپی یونین کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اتحاد پہلے ہی ٹوٹ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کے مکمل طور پر ختم ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ کے رہنماؤں اور دفاعی عہدیداروں نے اس منظرنامے سے نمٹنے کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے ہیں جس میں امریکہ اس اتحاد سے نکل سکتا ہے، جو سنہ 1949 میں اپنے قیام کے بعد سے یورپی سلامتی کا سنگ بنیاد رہا ہے۔ اسی تناظر میں ’نیٹو ‘کے سیکرٹری جنرل مارک روتے اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جسے اتحاد کی ترجمان نے طویل عرصے سے طے شدہ دورہ قرار دیا ہے۔ تاہم یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جنگ سے متعلق اختلافات پر یورپی اتحادیوں پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ اتحاد کی ترجمان ایلیسن ہارٹ کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ سیکرٹری جنرل اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوں گے اور یہ ان کا پہلے سے طے شدہ دورہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بھی اس دورے کی تصدیق کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فوجی اتحاد سے امریکہ کے انخلاء پر غور کر رہے ہیں کیونکہ یورپی رکن ممالک نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں دیے گئے بیانات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اتحاد کو کاغذی شیر قرار دیا۔ یہ اتحاد جس میں یورپی ممالک، امریکہ اور کینیڈا شامل ہیں سنہ 1949ء میں سوویت حملے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا تھا اور تب سے یہ مغربی سلامتی کا ضامن رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو میں ہمارے پاس کچھ بہت ہی برے اتحادی ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہمیں کبھی ان کی ضرورت نہیں پڑے گی اور میرا نہیں خیال کہ ہمیں کبھی ان کی ضرورت پڑے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع