امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف اپنے حملوں کی موجودہ لہر کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں، امریکی افواج نے بوشہر، چابہار، جسک، کونارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس میں فوجی اہداف پر حملہ کیا تاکہ ایران کی تجارتی جہازوں کی آمدورفت پر حملے کی صلاحیت کو کم کیا جا سکے۔ پاسداران انقلاب نے منگل کی صبح امریکی حملوں کے جواب میں کارروائی کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے بحرین میں الجفیر بیس پر سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی افواج کی رہائش گاہ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ اردن کی فوج نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے چار میزائل مار گرائے ہیں۔ خلیج فارس میں دو بحری جہازوں پر ایران کے حملوں میں ایک انڈین شہری ہلاک، آٹھ زخمی ہو گئے۔ یو اے ای کے مطابق حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر مومباسا کے عملے کا ایک رکن، جو انڈین شہری تھا، ہلاک ہو گیا جبکہ مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمی ہونے والے چھ افراد کا تعلق انڈیا اور دو کا یوکرین سے ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت تقریباً 84 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران (ٹول لینے میں) منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کریں گے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام کھیپوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع