International

امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کے متعلق جائزہ لے گا: پیٹ ہیگستھ

امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کے متعلق جائزہ لے گا: پیٹ ہیگستھ

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے بعض امریکی نیٹو اتحادیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے یورپ میں امریکی افواج کی موجودگی کے بارے میں چھ ماہہ جائزے کا اعلان کیا ہے۔ برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا جائزہ ہے جس میں کچھ ممالک ناکام ہوں گے جبکہ دوسرے نمایاں طور پر کامیاب ہوں گے۔‘ انھوں کچھ اتحادیوں پر ’مفت میں فائدہ اٹھانے‘ کا الزام لگایا۔ ہیگستھ نے ان نیٹو رکن ممالک پر بھی سخت تنقید کی جنھوں نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی افواج کی مدد پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ ہیگستھ نے اس جائزے کو نیٹو 3.0 کا نام دیا ہے۔ ان کے مطابق اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ نیٹو تیزی سے اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے کہ اب سے یورپ کی سلامتی کی قیادت خود کرے۔ تاہم ایک امریکی عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی تک کچھ بھی پہلے سے طے نہیں۔ امریکہ چاہتا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یورپ میں دفاعی اخراجات میں زیادہ حصہ ڈالیں اور اس کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک نے یہ نہیں بتایا کہ وہ متفقہ ہدف جو کہ قومی معیشت کی پیداوار (جی ڈی پی) کا پانچ فیصد ہے کیسے حاصل کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments