امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے اور ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کی مہلت 6 اپریل تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، تاہم خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت کشیدگی کے خدشے کی نشان دہی کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے حکام کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے فوجی اختیارات کو وسعت دینے کی خاطر مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگان نے پہلی بار ایران کے خلاف کارروائیوں میں خودکار ڈرون کشتیوں اور خودکش کشتیوں کے استعمال کی بھی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر سفارت کاری ناکام ہوتی ہے تو امریکی انتظامیہ ایران کے اندر اہداف کو کنٹرول کرنے کے لیے زمینی فوج کی تعیناتی کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔ ان اختیارات میں ایران سے افزودہ یورینیم نکالنا اور جزیرہ خارگ پر کنٹرول حاصل کرنا شامل ہے، جہاں سے ایران کی 90 فی صد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہرمز کے قریب دیگر تزویراتی جزائر پر قبضے یا فضائی حملوں کے ذریعے ایرانی تیل کی تنصیبات کو مکمل تباہ کرنے کی تجاویز بھی زیرِ بحث ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کا ماننا ہے کہ جزیرہ خارگ پر قبضے سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب معاشی طور پر مفلوج ہو جائے گی، جو جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے 10 دن کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستان، مصر اور ترکیہ جیسے ثالثوں کے ذریعے جاری مذاکرات کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اس سے قبل ایران کو معاہدے کے لیے جمعہ کی شام تک کی مہلت دی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ توسیع ایرانی درخواست پر کی گئی، تاہم بعض ثالثوں کا کہنا ہے کہ ایران نے تاحال امریکی تجاویز پر حتمی جواب نہیں دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع