International

امریکہ ایران مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے میں وقت لگے گا: ترک نائب صدر

امریکہ ایران مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے میں وقت لگے گا: ترک نائب صدر

ترکیے کے نائب صدر جودت یلماز جن کا ملک امریکہ اور ایران کو قریب لانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے، نے امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ میز پر کئی ’پیچیدہ مسائل’ موجود ہیں۔ جودت یلماز کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سب چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات فوری طور پر اور بہت کم وقت میں ختم ہو جائیں لیکن ہمیں حقیقت پسند بننے کی ضرورت ہے۔ ان جامع مذاکرات میں کچھ وقت لگے گا۔‘ ترک نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک جامع تصفیہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آزادانہ نقل و حمل کے لیے بنیادی شرط ہو گی۔ انہوں نے کہا ’یہاں بنیادی وجہ کیا ہے؟ جاری جنگ۔ لہٰذا اس جنگ کا خاتمہ ہی سب سے بڑی ضمانت فراہم کرے گا۔‘ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جو ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں تہران کے دورے کے دوران یہ تجاویز ایران کو پیش کی تھیں اور وہ ابھی بھی زیرِ جائزہ ہیں۔ یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ ان تجاویز میں کیا شامل تھا۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا کہ ایران نے ابھی تک جواب نہیں دیا ہے لیکن مزید بات چیت کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ ’حد سے زیادہ مطالبات چھوڑ دے اور اپنی درخواستوں کو زمینی حقائق کے مطابق ہم آہنگ کرے۔‘ کونسل نے یہ بھی کہا کہ جب تک ’جنگ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی اور خطے میں دیرپا امن قائم نہیں ہو جاتا‘ ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے ٹریفک پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے گا اور مزید کہا کہ وہ گزرنے والے جہازوں کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کرے گا، ٹرانزٹ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا اور ٹول ٹیکس عائد کرے گا۔ کونسل نے مزید کہا کہ وہ امریکی بحری ناکہ بندی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور جب تک اسے ختم نہیں کیا جاتا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments