اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے میں ایرانی جوہری خطرے کا خاتمہ لازمی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی حتمی معاہدہ اس کے بغیر نہیں ہوگا کہ ایران کی طرف سے جوہری خطرے کا خاتمہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹیلی گرام' پر اپنے بیان میں کہا یہ ضروری ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیئم کو تباہ کیا جائے اور ایران کی یورینیئم افزودگی کی سہولیات کو ختم کیا جائے۔ یورینیئم کو ایران میں نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو لبنان سمیت ہر محاذ سے درپیش چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کا حق ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل کے سینیئر عہدے دار نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی یورینیئم کے خاتمے کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی یہ شرط لازمی حصہ ہو گی۔ اسرائیلی عہدے دار اس سلسلے میں ٹرمپ اور یاہو کی ہفتے کی رات ہونے والی بات چیت کا حوالہ دے رہا تھا۔ عہدے دار نے کہا نیتن یاہو نے اس بات چیت کے دوران کہا اسرائیل ہر محاذ سے در پیش ہونے والے خطرات سے بھی اپنے دفاعی حق کے طور پر نمٹتا رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے حق دفاع کی بھی تائید کا اعادہ کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ