اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ رفال گروسی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ جوہری فریم ورک پر اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس سے فریقین کو باقی مسائل حل کرنے کے لیے وقت مل سکے گا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفال گروسی نے کہا کہ ادارہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم وہ براہِ راست مذاکرات میں شامل نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہماری رائے میں دونوں فریق اس بات کے قریب ہیں کہ ایک ایسے فریم ورک پر اتفاق ہو جائے جو انھیں مختلف مسائل کا جائزہ لینے کے لیے وقت فراہم کرے۔‘ رفال گروسی نے یہ بیان ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد دیا۔ یہ اجلاس مصر، اردن، مراکش اور سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا تھا، جس کی وجہ گذشتہ ماہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ تھا۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے رفال گروسی نے ’ناقابلِ قبول‘ قرار دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع