International

ایپسٹین سے کبھی تعلق نہیں رہا، امریکی خاتون اول

ایپسٹین سے کبھی تعلق نہیں رہا، امریکی خاتون اول

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ایپسٹین سے تعلق کی تردید، کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتیں پروپیگنڈہ قرار دے کر مسترد کردیں۔ میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ انہوں نے ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار متاثرین کے لیے کانگریس میں کھلی سماعت کا مطالبہ کردیا۔ امریکی خاتون نے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر گواہی دے اور اپنی کہانی عوام کو بتائے۔ ان کا کہنا ہے کہ گواہی کانگریس کے ریکارڈ کا ہمیشہ کے لیے حصہ بنائی جائے کیونکہ اسی صورت سچائی سامنے آسکے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments