امریکی بحریہ نے جمعرات کے روز اطلاع دی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری آپریشنز کے دوران امریکی بحریہ کا ایک ملاح زخمی ہو گیا تھا۔ یہ ملاح امریکہ کے ایران کے نزدیک موجود بحری بیڑے ابراہم لنکن پر زخمی ہوا ہے۔ امریکی سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اہلکار 25 مارچ کو اس وقت زخمی ہوا جب بحری بیڑے پر موجود جنگی طیارہ آپریشنز کے لیے اپنی پروازیں بھر رہا تھا۔ بیان کے مطابق زخمی کی حالت بہتر ہے اور اس کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اسے علاج کے لیے بحری بیڑے سے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ بہتر حالت میں بتایا گیا ہے۔ امریکہ کا بحری بیڑہ جو تقریبا ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے صدر ٹرمپ کے احکامات پر ایرانی گھیرا تنگ کرنے کے لیے پہنچا تھا، ایران کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس سے جنگی طیارے اڑ کر ایران پر حملے کر رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع