فرانسیسی فوج کے سربراہ جنرل فابيان ماندو نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا اتحادی بن چکا ہے جس کے اقدامات کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا اور یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کے اثرات فرانس کے مفادات اور سلامتی پر پڑ رہے ہیں۔ پیرس میں آج منگل کے روز سکیورٹی اور دفاعی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ماندو نے مزید کہا "ہمارے امریکی اتحادی نے ہمیں حیران کر دیا ہے، جو اب بھی اتحادی تو ہے، لیکن وہ تیزی سے ناقابل پیشن گوئی ہوتا جا رہا ہے اور جب وہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہمیں مطلع کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتا"۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا "یہ ہماری سلامتی اور مفادات کو متاثر کر رہا ہے"۔ یاد رہے کہ فرانس اور امریکہ "نیٹو" کے قریبی اتحادی ہیں، تاہم واشنگٹن کی جانب سے ایران پر حملے کے فیصلے کے پس منظر میں پیرس میں بے چینی بڑھ رہی ہے، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جزیرہ گرین لینڈ سے متعلق اپنے عزائم کی وجہ سے یورپی اتحادیوں کو ناراض کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو محفوظ بنانے کی کارروائیوں میں شرکت نہ کرنے پر اپنے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جو کہ ایک تزویراتی آبی راستہ ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فی صد تیل کی سپلائی گزرتی ہے۔ ماندو نے کہا "ہم امریکیوں کی درخواست پر افغانستان میں داخل ہوئے تھے جنہوں نے اتحاد کے چارٹر کے آرٹیکل 5 کا سہارا لیا تھا، پھر انہوں نے ہمیں بتائے بغیر وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کیا"۔ انہوں نے مزید کہا "اور اب وہ ہمیں مطلع کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں مداخلت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود، فرانسیسی مسلح افواج کے لیے جو چیز اہم ہے وہ ان فرانسیسی شہریوں کے تحفظ کے طریقے تلاش کرنا ہے جو اس خطے سے گزرتے ہیں"۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ