علاقائی صورتحال سے واقف حکام نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تیزی سے کوششیں کر رہے ہیں، یہ کوششیں اسلام آباد میں ہونے والے طویل امن مذاکرات کے بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد کی جا رہی ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ان حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی سخت بیانات کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بات چیت کا دوسرا دور منعقد ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں تاکہ اس کمزور جنگ بندی کو برقرار رکھا جا سکے، جو منگل کی شام اعلان کی گئی تھی اور دو ہفتوں پر مشتمل ہے۔ مزید کہا گیا کہ اسلام آباد مذاکرات امریکا اور ایران کے درمیان 1979 کے بعد سب سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات تھے، جن میں آبنائے ہرمز کو بغیر فیس کھولنے، انتہائی افزودہ یورینیم کے مستقبل اور ایران کی جانب سے منجمد تقریباً 27 ارب ڈالر فنڈز کے ریلیز جیسے امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایران نے محدود سطح پر افزودگی جاری رکھنے یا اپنے ذخائر کم کرنے کی تجویز دی، تاہم کوئی مشترکہ حل سامنے نہیں آ سکا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بات چیت کے باوجود دونوں فریق جنگ کے خاتمے پر متفق نہ ہو سکے، تاہم جنگ بندی کی پاسداری جاری رہی جو دو ہفتوں تک مؤثر ہے۔
Source: scoial media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی