امریکا کی جانب سے مغربی عراق پر کیے گئے فضائی حملے میں الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے عراق کے صوبہ انبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید جبکہ 30 شدید زخمی ہوگئے۔ الحشد الشعبی کو ’پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف)‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو کہ اب باقاعدہ عراق کی فوج کا حصّہ ہے، لیکن اس میں کچھ ایران نواز گروپ بھی شامل ہیں۔ اس فضائی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے فی الحال عراق پر ہونے والے اس فضائی حملے کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع