واشنگٹن (11 اپریل 2026): امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے اہل خانہ کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کی خواتین اور خاندانی امور کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے اہل خانہ کی رہائشی حیثیت (ویزے) منسوخ کر دی ہے۔ مارکو روبیو نے ایکس پر کہا کہ انہوں نے معصومہ ابتکار کے بیٹے عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، ان افراد کو امریکا میں رہنے اور غیر معمولی مراعات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہیے تھی۔ ان کے مطابق یہ افراد اس وقت امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں اور ان کی ملک بدری کے عمل کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مرحوم ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب، ایرانی میڈیا نے قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تردید کی تھی کہ گرفتار کی گئی دو خواتین کا قدس فورس کے مرحوم سربراہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی