امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ پوپ لیو سے معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ انہوں نے غلط باتیں کی ہیں، پوپ لیو ایران کے حوالے سے میرے اقدامات کے سخت خلاف ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سمجھے کہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے، جوہری ایران کی اجازت نہیں دے سکتے، پوپ جرائم اور دیگر معاملات پر بہت کمزور ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو آخری نتیجے سے خوش نہیں ہوں گے، میں صرف پوپ لیو کی باتوں کا جواب دے رہا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوپ کے بھائی لیوس ماگا بیانیے کے حامی ہیں، وہ اچھے آدمی ہیں، مجھے لیوس پوپ سے زیادہ پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون اور نظم و ضبط ہے، جرائم کی شرح سب سے کم ہے، جرائم پیشہ افراد کو امریکا آنے دیا گیا، ہم نے ان کو باہر نکالا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں قتل کی شرح 125 سال کی کم ترین سطح پر ہے، ہم قانون اور نظم و ضبط پر مضبوط یقین رکھتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی