امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ امریکہ کی فوج نے آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، اور ایران کے بارودی سرنگیں بچھانے والے تمام جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’ہم اب آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی تمام 28 مائن بچھانے والی کشتیاں بھی سمندر کی تہہ میں جا چکی ہیں۔ ٹرمپ نے ہرمز صاف کرنے کے عمل کو چین، جاپان اور فرانس جیسے ممالک کے لیے ’ایک احسان‘ قرار دیا، جو ان کے بقول ’خود یہ کام کرنے کی ہمت یا ارادہ نہیں رکھتے۔‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اس تنازع میں ’بری طرح ہار رہا ہے!‘ جبکہ یہ بھی تسلیم کیا کہ اس اہم آبنائے میں ایرانی بارودی اب بھی خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’ان کے پاس اب صرف یہی ایک چیز باقی ہے کہ کوئی جہاز ان کی سمندری بارودی سرنگوں میں سے کسی ایک سے ٹکرا سکتا ہے۔‘ امریکی صدر کے اس پوسٹ سے چند منٹ قبل، آبنائے میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی سے متعلق خبریں سامنے آنا شروع ہو گئی تھیں۔ ایکسیوس کے ایک صحافی نے، ایک نامعلوم امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہفتے کے روز متعدد امریکی جہاز آبنائے سے گزرے۔ تاہم اس کے فوراً بعد ایرانی سرکاری ٹی وی نے ایران کی فوج کے ایک عہدیدار کی جانب سے اس کی تردید نشر کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی