امریکا کے نیٹو سے ممکنہ انخلاء کے خدشے کے باعث یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور ہو گیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ’یورپی نیٹو‘ تصور کے تحت یورپی ممالک نے کمانڈ اور کنٹرول میں بڑا کردار سنبھالنے کی تیاری کر لی ہے، منصوبے کا مقصد نیٹو کو بدلنا نہیں بلکہ امریکی انخلاء کی صورت میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ جرمنی کی پالیسی میں تاریخی تبدیلی نے منصوبے کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹرمپ کے بیانات، نیٹو چھوڑنے اور گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی نے یورپی خدشات میں مزید اضافہ کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران جنگ پر امریکا اور یورپ کے اختلافات نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو شدید متاثر کیا، یورپی ممالک فضائی دفاع، لاجسٹک، انٹیلیجنس اور فوجی قیادت جیسے اہم شعبوں میں خلا پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق لازمی فوجی سروس کی بحالی اور دفاعی پیداوار میں اضافہ بھی منصوبے کا حصہ ہے، سب سے بڑا چیلنج امریکی جوہری چھتری اور سیٹلائٹ/انٹیلیجنس نظام کا متبادل تیار کرنا ہے، فرانس جرمنی کی یورپی جوہری دفاع کے پھیلاؤ پر ابتدائی بات چیت نئی حکمتِ عملی کا حساس ترین پہلو ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی