امریکہ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے پہلے 24 گھنٹوں میں کوئی جہاز ایرانی بندرگاہوں سے نہیں گزرا۔ امریکہ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں پر اس کی بحری ناکہ بندی کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں کوئی بھی جہاز وہاں سے گزرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق اس ناکہ بندی میں 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار، درجنوں جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل ہیں۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ چھ تجارتی جہازوں نے امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا راستہ تبدیل کیا اور واپس ایرانی بندرگاہوں کی طرف لوٹ گئے۔ یہ تازہ بیان اس ٹریکنگ ڈیٹا کے بعد سامنے آیا ہے جس کی بی بی سی نے تصدیق کی تھی، اور جس کے مطابق ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد ایران سے منسلک چار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے تھے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی ان تمام ممالک کے جہازوں پر لاگو ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہو رہے ہیں یا وہاں سے نکل رہے ہیں، جبکہ وہ ان جہازوں کے لیے "آزادیٔ جہاز رانی کی حمایت" جاری رکھے ہوئے ہیں جو ایران کی طرف یا ایران سے نہیں آ رہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی