امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کروانے کے سلسلے میں پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بدھ کو ایک وفد کے ہمراہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلٰی حکام نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران ثالثی کی کوششوں کی حصہ ہے، پاکستانی وفد میں دیگر اعلٰی حکام کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔‘ واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کروانے کے سلسلے میں ایرانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کو ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امن مذاکرات کے معاملے پر پاکستانی وفد تہران کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پاکستانی وفد بدھ کو ایران پہنچے گا۔‘ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ’اتوار سے اب تک پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ کئی بالواسطہ پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔‘ اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا پہلا دور 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، تاہم 21 گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ بات چیت کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی