امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے، تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے۔ جنگ بندی کے اعلان کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف حملے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں فریق طویل مدتی امن معاہدے کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے بھی کہا ہے کہ اگر اس پر حملے روکے گئے تو وہ اپنی کارروائیاں بند کر دے گا اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جائے گی۔ جنگ بندی کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 16.5 فیصد کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری سے نکل کر دوبارہ حصص بازار کا رُخ کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ماہرِ مالیات جیمی کاکس کا اس صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ منڈیاں پہلے ہی اس بات کی توقع کر رہی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں اور حالیہ اعلان اسی سمت اہم پیش رفت ہے۔ ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کے آثار ظاہر ہوئے ہیں جبکہ امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی