لندن، 5 اپریل : انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں "قابلِ نفرت" قرار دیا ہے ۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق انیئس کالامار نے کہا کہ ایرانی پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں انتہائی خطرناک ہیں اور اس کے براہِ راست اثرات عام شہریوں پر پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے حملوں کی صورت میں شہری بنیادی سہولیات جیسے بجلی اور پانی سے محروم ہو جائیں گے اور ان کے پاس اپنی جان بچانے کے لیے کوئی م¶ثر راستہ نہیں بچے گا۔ کالامار کے مطابق ایسے اقدامات ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی ایک سلسلہ وار مثال بن سکتے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسے شخص کا بیان ہے جو بطور سپہ سالار فیصلے کر رہا ہے ، جو عالمی امن کے لیے تشویشناک ہو سکتا ہے ۔
Source: UNI NEWS
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع