ایران کے شہید رہبر کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری تصویر میں کہا گیا ہے کہ خادم رضا آغوش رضا میں چلے گئے۔ قبل ازیں ایران کے شہید رہبرِ معظّم آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں ادا کی گئی، نمازجنازہ شہید کے بڑے بیٹے آیت اللّٰہ سید مصطفیٰ حسینی خامنہ ای نے پڑھائی۔ شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا جہاں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ جلوس جنازہ میں شریک افراد نے خون کا انتقام لینے کے نعرے لگائے۔ شہید کی میت عراق سے ایران لائی گئی۔ ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ایئر پورٹ پہنچایا۔ بدھ کو میت کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عبّاس اور نجف میں حضرت علی کے روضوں پر لے جائی گئی۔ عراق میں ایک کروڑ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع