International

الزامات بے بنیاد ہیں: رومانیہ میں عمارت سے ڈرون ٹکرانے کے بعد روس کا جواب

الزامات بے بنیاد ہیں: رومانیہ میں عمارت سے ڈرون ٹکرانے کے بعد روس کا جواب

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے طاس کے مطابق ملک کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ ’رومانیہ میں ڈرون پر ہنگامہ آرائی‘ کو ’مغربی ممالک‘ یوکرین کی جنگ سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ رومانیہ کے جنوب مشرقی شہر کونستانتسا سے روسی قونصل جنرل کو نکالے جانے کے جواب میں روس کے ردِ عمل میں ’زیادہ تاخیر نہیں ہو گی۔‘ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے روس کے سرکاری میڈیا سے رومانیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ’ہم جو الزامات سنتے ہیں، خاص طور پر یورپی یونین کے ممالک میں ڈرون سے متعلق، وہ سب بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی حقیقت نہیں، کوئی مواد یا ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments