ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی پولیس نے غزہ کے حامی پچاس مظاہرین کو گرفتار جبکہ تین سو چالیس کو فلسطین کی آزادی کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے کے جرم میں ایمسٹرڈیم سے نکال دیا ہے۔ ایمسٹرڈیم کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے دس نومبر کو مظاہروں پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے فلسطین کے تین سو سے زیادہ حامیوں کو مظاہرے کے مقام سے نکال دیا ہے اور پچاس کو گرفتار کر لیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ سیکڑوں افراد نے ہالینڈ کے دارالحکومت کے ڈیم اسکوائر میں مظاہرہ کیا۔ انہوں نے جنگ غزہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد کرو اور ایمسٹرڈم کے لئے نسل کشی قابل قبول نہیں ہے کے نعرے لگائے ۔ اس مظاہرے کے دوران مقامی عدالت نے سٹی کونسل کی سفارش پر مظاہروں پر پابندی لگا دی اور اسی کو بنیاد بنا کر پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے تین سو چالیس افراد کو بسوں پر سوار کرنے کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں میں لے جاکر اتار دیا جبکہ پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
Source: Social Media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا