اٹلی نے ایران کےخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اٹلی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دورا ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گا۔ میلونی نے انقرہ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ "ایران میں تنازع کے آغاز سے ہی ہماری ایک واضح لکیر رہی ہے … ہم ایران کے خلاف حملوں میں حصہ نہیں لیں گے۔” مارچ میں، اٹلی نے مشرق وسطیٰ جانے والے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلا ایئر بیس پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری جان خطرے میں ہے ایران کی ہٹ لسٹ میں میرا نام سرفہرست ہے۔ انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں صدارت کا پیشہ سب سے زیادہ خطرناک ہے میں نے وہ کام کیے جو کوئی صدر نہیں کر سکا اس لیے ہٹ لسٹ پر ہوں، ایسے خطرات مجھے اپنے اقدامات سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے ایران نے بحری جہازوں پرحملہ کیا اور ہم نے جواب دیا، ہم ایران کو انہی کے زبان میں جواب دیتے ہیں ایران حملے کرتا ہے تو ہم 10گنا طاقتور جواب دیتے ہیں ایران سے متعلق جو بھی ہوگا جلدی ہو گا، طویل جنگ نہیں چاہتے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع