روم: اٹلی نے امریکی طیاروں کو ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف کردیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے ایران پر بمباری کے بعد سسلی ایئربیس پر لینڈنگ چاہتے تھے، مگر ایسا نہ ہوسکا۔ رپورٹس کے مطابق اٹلی نے مشرق وسطیٰ مشنز کیلئے امریکی جنگی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی، مشرق وسطیٰ آپریشنزکیلئے امریکی طیاروں کو سسلی بیس کے استعمال سے روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسپین نے بھی ایران پر حملے کرنے والے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔ اسپین کے وزیردفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کیخلاف اپنے اڈے، فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دینگے۔ اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع