National

ڈالر کے مقابلے روپیہ میں 27 پیسے کی تیز گراوٹ

ڈالر کے مقابلے روپیہ میں 27 پیسے کی تیز گراوٹ

ممبئی، 11 جولائی : عالمی تجارتی منظر نامے کی غیر یقینی صورتحال اور مقامی شیئر بازاروں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قیمت میں تقریباً 27 پیسے کی تیز گراوٹ درج کی گئی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں کناڈائی مصنوعات پر 35 فیصد امپورٹ ڈیوٹی اور برکس کے رکن ممالک پر 10 فیصد تعزیراتی ٹیرف لگانے کے اعلانات کے پیش نظر تجارت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے ۔ جبکہ مقامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دریں اثنا، بڑی غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہندوستانی روپیہ کے مقابلے ڈالر مضبوط ہوکر 85.8536 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ بند ہونے کے وقت ڈالر کی قیمت 85.5780 روپے کی تھی۔ ایل کے پی سکیورٹیز کے نائب صدر اور تحقیقی تجزیہ کار جتن ترویدی نے کہا کہ سونے اور چاندی کی اونچی قیمتوں اور کمزور عالمی اشاروں کے ساتھ سرمایہ بازار کے کمزورپڑ نے سے روپے کے تئیں بازار کے رجحانات متاثر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے برازیل اور کناڈا کی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف لگانے سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے اور جب تک تعمیری تجارتی مذاکرات نہیں ہوتے ، مارکیٹ محتاط رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر انڈیکس 96.50 سے 97.75 تک بڑھنے سے ہندوستان جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں کی کرنسیوں پر بھی دبا¶ بڑھ گیا ہے ۔ ان کی رائے میں آنے والے دنوں میں روپیہ 85.25 سے 86.20 روپے فی ڈالر کی حد میں رہ سکتا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments