Entertainment

اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمائے

اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمائے

ممبئی، 12 دسمبر :جنوبی ہندستانی فلموں کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم 'پشپا 2 دی رول' نے ورلڈ وائڈ گراس 1000 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ 'پشپا 2: دی رول' اپنی ریلیز کے بعد سے ہر روز نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ اللو ارجن کی 'پشپا 2: دی رول' باکس آفس پر کامیابی کا ڈنکا بجارہی ہے۔ یہ فلم ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ میں بہت اچھا بزنس کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں کلیکشن کے لحاظ سے، پشپا 2 سب سے تیزی سے 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے چھ دنوں میں دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا کلیکشن کرلیا ہے۔ مائتھری مووی میکرز نے سوشل میڈیا پر لکھا سب سے بڑی ہندوستانی فلم نے باکس آفس پر تاریخ کو دوبارہ لکھا۔ #پشپا 2 دی رول 6 دنوں میں دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمانے والی سب سے تیز ہندوستانی فلم بن گئی۔ #پشپا 2 ہٹس فاسٹسٹ 1000 کروڑ سوکمار نے کمرشل سنیما کی نئی تعریف کی۔ ابھی اپنے ٹکٹ بک کروائیں! پشپا: دی رائز کا سیکوئل پشپا 2: دی رول میں اللو ارجن کو پشپا راج اور رشمیکا مندانا سری والی کے کردار میں واپس آگئے ہیں۔ اس فلم فہد فاصل کا بھی اہم کردار ہے۔ اس فلم کو مائتھری مووی میکرز اورسوکمار رائٹنگز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا میوزک ٹی سیریز نے دیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments