سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی نے مغربی سعودی عرب میں واقع منطقہ مدینہ منورہ کی المہد گورنری کے مقامات پر 1774 نئے آثار قدیمہ کے عناصر دریافت کیے ہیں۔ یہ کامیابی اثار قدیمہ کی تلاش اور سروے کے دو سیزن مکمل ہونے کے بعد حاصل ہوئی ہے، جس سے ایک ایسی تاریخی اور تہذیبی تنوع کا انکشاف ہوا ہے جو ابتدائی اسلامی دور سے لے کر قدیم ترین زمانوں تک پھیلا ہوا ہے۔ ان سب سے نمایاں دریافتوں میں ایک نایاب چٹانی کتبہ (نقش) شامل ہے جس پر یہ عبارت تحریر ہے "اللہ دنیا اور آخرت میں عمر بن الخطاب کا والی ہے"۔ اتھارٹی نے اسے ابتدائی اسلامی تاریخ سے وابستہ ایک انتہائی اہم اور نمایاں اثری ثبوت قرار دیا ہے، کیونکہ یہ جلیل القدر صحابی حضرت عمر بن الخطاب کی شخصیت سے جڑے مذہبی اور تاریخی اشارے اور گہرے معنی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ہیریٹیج اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا "ہم نے مدینہ منورہ کی المہد گورنری میں اثری سروے کے پہلے اور دوسرے سیزن کے اختتام پر ایسے تاریخی مقامات کو دریافت کیا ہے جو اس سرزمین سے گزرنے والی تہذیبوں کی داستانیں بیان کرتے ہیں"۔ اتھارٹی نے مزید کہا: "المهد کا ہر پتھر اپنے اندر ایک یادداشت رکھتا ہے اور ہر نقش اس تاریخ کی ایک کہانی کو محفوظ کیے ہوئے ہے جو اسلامی ریاست کے ابتدائی دنوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ آج ہم اپنے ماضی کے اسرار و رموز کو بے نقاب کر رہے ہیں اور انہیں آنے والی نسلوں تک منتقل کر رہے ہیں"۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع