غزہ : الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے، سوشل میڈیا پر وائرل وڈی میں محمد وشاہ کی گاڑی کو شعلوں کی زد میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر صحافت کا گلا گھونٹتے ہوئے الجزیرہ سے وابستہ معروف صحافی محمد وشاہ کو ڈرون حملے میں شہید کر دیا۔ اسرائیلی ڈرون نے محمد وشاہ کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فیلڈ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس’ (CPJ) کی سربراہ جوڈی گنزبرگ نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت دنیا بھر میں صحافیوں کا سب سے بڑا قاتل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جاری اس جنگ میں اب تک 262 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن شہید ہو چکے ہیں۔ سی پی جے کے مطابق صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک ایسا نمونہ ہے جسے اسرائیل مسلسل اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہرا رہا ہے تاکہ حقائق کو دنیا کے سامنے آنے سے روکا جا سکے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈی میں محمد وشاہ کی گاڑی کو شعلوں کی زد میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔ خیال رہےاکتوبر دوہزار تئیس سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد دو سو باسٹھ ہو گئی
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی