بھارت اور جرمنی کی مردوں کی ہاکی ٹیم کے درمیان سیمی فائنل میچ تیسرے کوارٹر تک برابر رہا لیکن جرمنی نے میچ ختم ہونے سے چھ منٹ قبل برتری حاصل کر لی اور میچ جیت کر پیرس اولمپکس کے فائنل میں داخل ہو گیا۔ ہندستان نے پہلے کوارٹر میں ایک گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی لیکن دوسرے کوارٹر میں ٹیم پیچھے رہ گئی۔ تاہم تیسرے کوارٹر میں ہندستان کے لیے سکھجیت سنگھ نے گول کر کے برابر کر دیا لیکن جرمنی نے آخری لمحات میں گول کر کے میچ 3-2 سے جیت کر گولڈ میڈل کے مقابلے میں پہنچ گئے۔ اب فائنل میں جرمنی کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا جب کہ ہندستانی ٹیم کانسی کے تمغے کے لیے اسپین سے ٹکرائے گی۔ عالمی چیمپئن جرمنی نے منگل کو ہندستانی ہاکی ٹیم کا 44 سال بعد اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ ہندستانی ٹیم جو اپنے تجربہ کار محافظ امیت روہیداس کے بغیر تھی، نے اس اہم میچ میں دباؤ میں کئی غلطیاں کیں، جن کا جرمنی نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ہندستان نے آخری بار 1980 میں ماسکو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا لیکن اس کے بعد سے ٹیم اولمپک چیمپئن بننے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہندستان نے ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا لیکن اس بار ٹیم اپنے تمغے کا رنگ نہیں بدل سکی اور اولمپک گولڈ جیتنے کے لیے اس کا 44 سالہ انتظار طول پکڑ گیا۔
Source: social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
پی ایس جی نے ریئل میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا