نئی دہلی، یکم نومبر : اکتوبر میں سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی مجموعی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے رہی، جس میں سالانہ بنیاد پر 8.9 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اطلاع وزارت خزانہ کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں دی گئی۔ جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں مجموعی جی ایس ٹی کی وصولی 1.72 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں گھریلو لین دین پر جی ایس ٹی کی وصولی 1.42 لاکھ کروڑ روپے اور درآمدات پر 45096 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر ان دونوں اشیاء کی وصولی میں بالترتیب 10.6 فیصد اور چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مرکزی جی ایس ٹی 33821 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی 41864 کروڑ روپے اور انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی 99111 کروڑ روپے تھا۔ وزارت نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ سیس سے 12550 روپے جمع ہوئے تھے۔ اس مہینے کے دوران 19306 کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے ریفنڈز سے 18.2 فیصد زیادہ ہے۔ ریفنڈ کے بعد جی ایس ٹی کا خالص مجموعہ 1.68 لاکھ کروڑ روپے رہا۔ قابل ذکر ہے کہ ملک میں جی ایس ٹی 2017 سے نافذ ہے۔ اس مربوط بالواسطہ ٹیکس کے نظام کو ٹیکس وصولی میں بہتری، ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کے مضبوط ہونے اور وصولی کے نظام کی موثریت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
Source: Social Media
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
باغپت میں شادی شدہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال
اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروہوں کے درمیان تنازع، پُرتشدد جھڑپوں میں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی , کرفیو نافذ
لکھنؤ میں پانچ لوگوں کا قتل، نئے سال کے جشن کے بعد بیٹے نے چار بہنوں اور ماں کو قتل کر دیا
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
حج اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جنوری تک مزید توسیع