Entertainment

اکشے اور ٹوئنکل نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا

اکشے اور ٹوئنکل نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا

بالی وڈ کی مشہوری جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ کروڑوں روپے میں فروخت کردیا۔ میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اپارٹمنٹ ورلی کے مہنگے علاقے میں ہیں جو 360 ویسٹ ٹاور کے نام سے مشہور ہے، سمندر کنارے ہونے کی وجہ سے یہ قیمتی اور توجہ کا مرکز ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار جوڑی کا یہ اپارٹمنٹ 39 ویں منزل پر موجود تھا جس کا رقبہ 6830 اسکوائر فٹ ہے جب کہ اس ٹاؤر میں پارکنگ کے لیے 4 مقامات ہیں۔ میڈیا کا بتانا ہےکہ اس اپارٹمنٹ کی فروخت کا سودا 31 جنوری کو 80 کروڑ روپے میں فائنل کیا گیا تھا جب کہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر 4.80 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹاور میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت، ابھیشیک بچن سمیت دیگر اداکار اور بزنس مینز کے اپارٹمنٹ بھی موجود ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments