International

اقوام متحدہ میں نئے سیکرٹر ی جنرل کے انتخاب کا عمل تیز ہوگیا

اقوام متحدہ میں نئے سیکرٹر ی جنرل کے انتخاب کا عمل تیز ہوگیا

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے لیے امیدواروں کے ساتھ دو روزہ انٹرایکٹو مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کا آغاز سابق چلی کی صدر میشل بیشلٹ سے کیا گیا، جو اس اہم عہدے کی نمایاں امیدواروں میں شامل ہیں۔ جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بائر بوک نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا انتخاب نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ پوری دنیا پر اثر انداز ہوگا اور اس سے عالمی ادارے کی آئندہ سمت کا تعین ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور میں دنیا کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں جن میں جیو پولیٹیکل تبدیلیاں، بڑھتے تنازعات، موسمیاتی بحران، تیز رفتار ٹیکنالوجی اور عالمی عدم مساوات شامل ہیں، اس لیے عالمی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عہدے کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں جن میں میشل بیشلٹ، رافیل گروسی، میکی سال اور ربیکا گرن سپین شامل ہیں۔موجودہ سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش جنوری 2017 سے اپنے عہدے پر فائز ہیں، جبکہ نیا سیکریٹری جنرل یکم جنوری 2027 سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments