International

ڈھاکا ٹیسٹ کا چوتھا دن: بنگلادیش کو 179 رنز کی سبقت حاصل

ڈھاکا ٹیسٹ کا چوتھا دن: بنگلادیش کو 179 رنز کی سبقت حاصل

ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 152 رنز بنالیے اور پاکستان پر 179 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کرلی۔ ڈھاکا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیشی اوپنرز نے گزشتہ روز کے 7 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔ بنگلادیش کا اسکور 15 رنز پر پہنچا تو محمد عباس نے میزبان ٹیم کے اوپنر محمود الحسن جوئے کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گر گئی، شادمان اسلام 10 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ تیسری وکٹ پر مومن الحق اور نجم الحسن شانتو نے 105 رنز کی شراکت بنائی، تاہم 128 رنز کے مجموعے پر مومن الحق 56 رنز بنا کر شاہین آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 3 وکٹوں پر 152 رنز بنالیے اور بنگلادیش کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ چوتھی وکٹ پر نجم الحسن شانتو اور مشفق الرحیم نے 24 رنز کی شراکت بنالی، شانتو 58 اور مشفق الرحیم 16 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments