نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا ایکسپریس کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں سیٹ سمیت تقریباً 330 فٹ دور جا گرنے والی ایک فضائی میزبان معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر کینیڈا ایکسپریس کی سی آر جے-900 پرواز مونٹریال سے نیویارک آرہی تھی، اس فلائٹ میں 72 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔ حادثہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب طیارہ رن وے پر اتر رہا تھا اور ایک فائر ٹرک کو دوسرے طیارے کی ہنگامی جانچ کے لیے رن وے عبور کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق چیف فضائی میزبان سولانژ ٹریمبلے حادثے کے دوران اپنی جمپ سیٹ پر موجود تھیں جو زور دار ٹکر کے باعث طیارے سے باہر جا گریں، ان کی بیٹی سارہ لیپین نے کینیڈین میڈیا کو بتایا ہے کہ اِن کی والدہ کی ایک ٹانگ میں متعدد فریکچر آئے ہیں اور اِنہیں سرجری کی ضرورت ہوگی، اُنہوں نے اپنی والدہ کے زندہ بچ جانے کو ’معجزہ‘ قرار دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں طیارے کو رن وے عبور کرتے فائر ٹرک سے ٹکراتے دیکھا گیا، ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں کنٹرولر کو آخری لمحوں میں ٹرک کو رکنے کی ہدایت دیتے سنا گیا جبکہ بعد میں وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’مجھ سے غلطی ہوگئی۔‘ ایک مسافر ریبیکا لیکووری نے بتایا کہ لینڈنگ سے پہلے جھٹکے محسوس ہوئے، پھر اچانک تیز بریک اور زور دار دھماکے کی آواز آئی، ان کے مطابق کئی مسافر اپنی نشستوں سے اچھل گئے اور زخمی ہو گئے جبکہ مسافروں نے ایک دوسرے کی مدد سے طیارے کے پر سے نیچے اتر کر جان بچائی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی شناخت انتوان فاریسٹ اور میکنزی گنتھر کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ برائن بیڈفورڈ نے واقعے کو ’انتہائی افسوسناک سانحہ‘ قرار دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع