واشنگٹن (نیوز ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے قتل کا شدید خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایران کو تاریخ کی ہولناک ترین فوجی کارروائی کی کھلی دھمکی دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران انہیں قتل کرنے کی سازش میں کامیاب ہو گیا، تو امریکہ جوابی کارروائی میں اس قدر بھاری فوجی طاقت کا استعمال کرے گا جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی افواج کو پہلے ہی خفیہ ہدایات جاری کر چکے ہیں۔ جمعه کے روز امریکی اخبار 'نیویارک پوسٹ' کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے ایران کی 'ہٹ لسٹ' پر ہیں۔ انہوں نے صورتحال کی سنگینی پر بات کرتے ہوئے کہا، "میں کافی عرصے سے ان کے نشانے پر ہوں، اور ہم اس صورتحال سے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔" دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا: "میں نے بیوروکریسی اور عسکری حکام کو سخت ہدایات دے رکھی ہیں کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا، تو ایران پر لفظی طور پر اس سطح پر بمباری کی جائے جو دنیا نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو۔ ایران کو نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔" انٹرویو کے دوران جب صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیل نے ان کے ساتھ ایسی کوئی خفیہ معلومات (انٹیلیجنس شیئرنگ) شیئر کی ہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ ایران انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے؟ تو ٹرمپ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا، "نہیں، اسرائیل کی جانب سے ایسی کوئی مخصوص اطلاع یا انٹیلیجنس رپورٹ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہے۔" واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے درمیان تلخی ان کے گزشتہ صدارتی دور میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سے مسلسل عروج پر ہے، اور اب ٹرمپ کے اس بیان نے عالمی سیاست میں ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع