اجمیر، یکم دسمبر : راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر راجندر راٹھوڑ نے اجمیر درگاہ میں مندر تنازع پر کہا ہے کہ 'یہ چائے کی پیالی میں طوفان جیسا ہے۔' اجمیر میں ایک سماجی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن کے سابق لیڈر مسٹرراٹھور نے آج یہاں سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں 'ایڈمیشن اسٹیج' پر ہے۔ ہر شخص کو عدالت میں اپنا موقف پیش کرنے کا حق ہے لیکن عدالت نے ابھی تک کوئی حکم نہیں دیا ہے۔ ہم سب کو ملک کے نظام انصاف پر یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کام مخالفت کرنا ہے، جب کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں آئینہ دکھایا ہے۔ مسٹرراٹھور نے کہا کہ پہلی سالگرہ کی طرف بڑھ رہی ریاست کی بھجن لال شرما حکومت کے پالیسی فیصلے عوام کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختصر مدت میں تاریخی کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے تبدیلی مذہب پر آرڈیننس لانے، قانون بنانے اور مجرموں کو 10 سال کی سزا کے التزام کو دھوکہ دہی کے ذریعے تبدیلی مذہب کے کاموں پر شکنجہ لگ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 38 ہزار کروڑ روپے کی معیشت کوآنے والی سرمایہ کاری سے مضبوط کیا جائے گا۔ یہ کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 ماہ کی مدت میں ہی عوام کے اعتماد پر کھرا اتررہی بھجن لال شرما کی قیادت والی حکومت طویل وقفے کے بعد شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے 50 فیصد تک حمایت کی تجویز قابل ذکر ہے۔ حکومت کی ایک ضلع ایک مصنوعات کی پالیسی بھی علاقائی ترقی میں قابل ذکر ہے۔ مسٹرراٹھور نے 'ون اسٹے - ون الیکشن' کے ذریعے انتخابات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ حکومت ایک ساتھ انتخابات کرانے کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پنچایتی انتخابات 13 ماہ تک چلنے کا تجربہ کسی کے لیے اچھا نہیں رہا۔ وزیر اعظم مودی بھی بیک وقت انتخابات کرانے کے حق میں ہیں۔ ریاست میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد کابینہ میں توسیع کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ کا استحقاق ہے۔ انہوں نے خود کو پارٹی کا ایک عام کارکن بتاتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ اپنی طرف سے کسی عہدے کے دعویدار نہیں ہیں۔ پارٹی کا جو بھی حکم ملے گا وہ درست ہوگا۔
Source: uni urdu news service
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی