امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی افواج آنے والے دنوں میں ایران پر حملے تیز کرنے جا رہی ہیں۔ فوکس نیوز ریڈیو پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیسرے ہفتے میں جنگ بڑھنے جارہی ہے۔ اگلے ہفتے امریکی فوج ایران پر سخت حملے کریں گی۔ انٹرویو کے دوران ایران کے خارگ جزیرے پر بنے آئل ٹرمینل پر قبضے کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا، ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا امریکہ ایران کے اس اہم جزیرے پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہے جہاں سے ملک کے زیادہ تر تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ ’میں اس طرح کے سوال کا جواب نہیں دے سکتا، یہ ترجیحات کی فہرست میں بہت اوپر نہیں ہے، لیکن بہت سی چیزوں میں سے ایک ہے، اور میں کسی بھی لمحے اپنا فیصلہ بدل سکتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خارگ جزیرے سے متعلق سوال کو ’بیوقوفانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ایسا منصوبہ بنا بھی رہے ہوں تو اس کے بارے میں عوامی طور پر کیوں بتائیں گے۔ خیال رہے کہ خارگ جزیرہ خلیج فارس میں ایران کے ساحل کے قریب تقریباً پانچ میل طویل جزیرہ ہے جو ایران کی تیل برآمدات کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے ہوتی ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس جزیرے پر قبضہ کرنے یا اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے تو اس کے لیے بڑی تعداد میں زمینی فوج درکار ہوگی، تاہم اب تک امریکی حکومت نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں زمینی فوج اتارنے سے گریز کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ