International

اگلے 36 سے 72 گھنٹوں میں امریکہ ایران مذاکرات ممکن ہیں، ٹرمپ کا نیو یارک پوسٹ کو پیغام

اگلے 36 سے 72 گھنٹوں میں امریکہ ایران مذاکرات ممکن ہیں، ٹرمپ کا نیو یارک پوسٹ کو پیغام

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں کے دوران مذاکرات ہونے کے امکان کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ’یہ ممکن ہے۔‘ نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع نے کہا ہے کہ اگلے 26 سے 72 گھنٹوں تک یعنی جمعے کو پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو سکتا ہے۔ نیو یارک پوسٹ سے وابستہ صحافی کیٹلن ڈورنبوس نے کہا ہے کہ انھیں ٹرمپ اور پاکستانی ذرائع نے بتایا کہ بات چیت جمعے کو بھی ممکن ہے۔ اسلام آباد کا علاقہ ریڈ زون تاحال سیل ہے اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاقے میں موجود سرکاری دفاتر بدستور بند ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ براہ راست مذاکرات کی میزبانی کرنے والا سرینا ہوٹل تاحال عام عوام کے لیے بند ہے۔ نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق صرف مخصوص عملے کو ہی ہوٹل تک رسائی حاصل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments