Entertainment

اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اپنی نئی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن اپنی ہٹ فلم سنگھم کے سیکوئل’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کے ایک منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکار کی آنکھ مکّا لگنے سے زخمی ہوئی جس کے بعد فوری طور پر فلم کے سیٹ پر ڈاکٹر کو بُلایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر اجے دیوگن نے مختصر وقفہ لیا لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے شوٹنگ کو متاثر نہیں ہونے دیا۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن سنگھم اگین میں بھی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments