امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے دورے کو منسوخ کرنے کے بعد، سوئٹزرلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات منعقد نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ وہاں آج مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی باضابطہ تقریبات اور ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا آغاز متوقع تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی ایرانی مذاکرات آج بورگن اشتوک کے پہاڑی تفریحی مقام پر منعقد نہیں ہوں گے جیسا کہ منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم یہ بیان اصل وجوہات کا ذکر کیے بغیر مختصر رہا۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے گذشتہ شام اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا کہ جے ڈی وینس نے اپنا وہ دورہ منسوخ کر دیا ہے جو ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقات کے لیے سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ تھا۔ اس کا مقصد جنگ کے خاتمے کے لیے تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یاد داشت پر عمل درآمد کے بارے میں مذاکرات شروع کرنا تھا۔ اس پر بدھ کی رات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے دستخط کیے تھے۔ اس التوا نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے دور کے آغاز کے وقت کے بارے میں ابہام پیدا کر دیا ہے جو کہ مفاہمت کی یاد داشت کے مطابق 60 دن تک جاری رہنا تھا اور اس میں توسیع بھی ممکن تھی۔ اس نے دونوں فریقوں کی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں کامیابی کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات اور قیاس آرائیوں کو بھی جنم دیا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ کچھ معاملات کسی بھی صورت آسان رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں، جن میں سر فہرست لبنان کی فائل ہے۔ کیونکہ اسرائیل نے امریکہ ایران مفاہمت کے باوجود جنوبی لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کل باور کرایا تھا کہ فوج لبنان میں اس علاقے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، جو دریائے لیطانی کے جنوب میں تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع