پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے افغانستان کی جانب سے بھیجے گئے چار ڈرونز کو بلوچستان میں مار گرایا ہے۔ بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’جیسے ہی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، پاکستان کے مضبوط دفاعی نظام نے فوری طور پر ان کا سراغ لگا لیا۔‘ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ڈرون ان دہشت گروں کی مدد کا حصہ تھے جو افغانستان حکومت کی سرپرستی میں اسی کی سرزمین سے سرگرم ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے جدید طرز کے جوابی اقدامات کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو تباہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا غیرذمہ دارانہ رویہ صرف افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ ’اگر افغان طالبان نے پاکستان کو اشتعال دلانے کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا بھرپور جواب دیا جائے جو ان پر بہت بھاری پڑے گا۔‘ خیال رہے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کافی ماہ سے کشیدہ چلے آ رہے ہیں اور سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان نے سرحد علاقوں میں فضائی کارروائیاں بھی کی تھیں۔ اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان کی فوجوں کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں ہوتی رہی ہیں اور یہ تازہ کارروائی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پاکستان افغانستان پر ان دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتا ہے جو پاکستان میں دھماکے کرتے ہیں جبکہ کابل حکومت اس کی تردید کرتی ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع